ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین سے اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کھیلوں کو فروغ دینے اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
شجاعت حسین نے کہا کہ ادارہ صحتمندانہ سہولتیں فراہم اور کھیل کے میدان آباد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایم نسیم نے کہا کہ سید شجاعت حسین کی سربراہی میں ادارہ ترقیات کراچی کے پلیٹ فارم سے بے پناہ ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آئے گا۔