کراچی(این این آئی)کراچی میں یومیہ 10ہزار سے زائد ٹریفک چالان کٹنے لگے، شہریوں سے چالان کی مد میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ہزاروں روپے کے چالان مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے لگے ہیں۔کراچی میں90ٹریفک سیکشن ہیں۔ ٹریفک پولیس کے عملے کا دعوی ہے کہ ہر ایک سیکشن افسر کو روزانہ 25سے زائد چالان کا ٹارگٹ دیا جاتا ہے ۔ شہریوں نے بتایاکہ کچھ اہلکار زیادہ پیسوں کے چالان سے ڈراتے ہیں پھر چند سو کی رشوت پکڑ کر کچی پرچی تھما کر کہتے ہیں آگے کوئی پوچھے یا روکے تو پرچی دکھا کر کہنا پیچھے دے آیا ہوں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہاکہ قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث چالان میں اضافہ ہوا ہے۔