• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منسٹرز اینکلیو اسلام آباد؛ کس وزیر کو کونسا بنگلہ الاٹ ہوا؟

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی وزراء کوسرکاری بنگلوں کی الاٹمنٹ کا عمل شروع ، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی وزراء کو منسٹرز اینکلیو میں سرکاری بنگلوں کی الاٹمنٹ کردی ۔19 رکنی وفاقی کابینہ میں سے 10 وفاقی وزراء کو منسٹر انکلیو میں رہائش گاہیں الاٹ کر دی گئی ہیں۔ 

وزیر صنعت و پیداور را نا تنویر حسین کو بنگلہ نمبر 17‘ وزیر سیفران انجئنر امیر مقام کو بنگلہ نمبر28‘وزیر میری ٹائم قیصر احمد شیخ کو بنگلہ نمبر 20‘وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو بنگلہ نمبر21‘ وزیر تجارت جام کمال خان کو بنگلہ نمبر24‘وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑکو بنگلہ نمبر25‘وزیر اوورسیز پا کستانیز چو ہدری سالک حسین کو بنگلہ نمبر 28‘ وزیر نج کاری عبد العلیم خان کو بنگلہ نمبر 31‘ وزیر بجلی اویس خان لغاری کو بنگلہ نمبر33‘وزیر داخلہ محسن نقوی کو بنگلہ نمبر 36‘ الاٹ کیا گیا ہے۔ 

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس وفاقی وزراء، مشیروں کو ریکوزیشن پر سرکاری بنگلوں کی الاٹمنٹ کرتی ہے۔ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے ڈی جی اسٹیٹ کو الاٹمنٹ کی منظوری کا خط لکھ دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید