• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن صرف 25 فیصد جگر کیساتھ جی رہے ہیں، 75 فیصد ناکارہ

اسلام آباد( رفیق مانگٹ)معروف بھارتی اداکار81سالہ امیتابھ بچن جو ہیپاٹائٹس بی کے حملے میں 75فیصد جگر ناکارہ ہونے کے بعد صرف 25 فیصد جگر کے ساتھ جی رہے ہیں انہوں نے زندگی بھر بہادری سےصحت کے مسائل کا سامنا کیا، 1982میں پسلیوں میں چوٹ لگی، 2020میں کووڈ ہوا، گیسٹرو ہوا، ریڑھ کی ہڈی کا تپ دق ہوا، کئی سرجریاں ہوئیں اور مختلف اوقات میں انہیں خون کی 60بوتلیں بھی لگیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق ایک مرتبہ تو جیا بچن سے یہاں تک کہا گیا کہ صرف آپ کی دعائیں کلینیکلی مردہ قرارپانے والے امیتابھ کو زندہ کر سکتی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکار نے بظاہر اپنی صحت کے مسائل کی خبروں کو مسترد کر دیا، کئی نے دعویٰ کیا کہ ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔ تاہم ان کی صحت کے بارے میں خدشات درست ہیں۔سن 1982میں فلم ’قلی‘ کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثے میں پیٹ میں چوٹ نے انہیں صحت کے حوالے سے متعدد مسائل کا شکار کیا ۔

امیتابھ بچن 2 اگست 1982 میں فلم قلی کےلئے بنگلور یونیورسٹی کیمپس میں اداکار پونیت اسر کے ساتھ لڑائی کا ایک منظر فلمارہے تھے جب انہوں نے غلط چھلانگ لگائی، جس سے پیٹ میں شدیدچوٹ لگی، بڑے پیمانے پر اندرونی ہیمرج اور خون بہنے لگا۔

یادسمی گریوال نے ایک بار اپنے شو میں امیتابھ سے اس بارے میں پوچھا۔ تو انہوں نے انکشاف کیا،میں کوما میں تھا۔ حادثے میں میری آنت پھٹ گئی تھی اور پھر وہاں سرجری ہوئی جہاں میں 12-14 گھنٹے تک اینستھیزیا سے باہر نہیں آ سکا۔

 اس وقت جب انہوں نے محسوس کیا کہ یہ سب ختم ہو گیا ہے کیونکہ شاید ہی کوئی نبض تھی، بی پی تقریباً صفر تک گر گیا تھا۔دوسری طرف جیا نے اپنا ردعمل شیئر کیا جب انہیں ان کے بہنوئی نے امیتابھ کی حالت کے بارے میں بتایا۔

اہم خبریں سے مزید