• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023ء، پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں دوسرے نمبر پر

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان 2023ء میں دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا اس فہرست میں بنگلادیش پہلے نمبر پر ہے، ہوائی آلودگی کا یہ معیار صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے، آئی کوایئر کی ورلڈ ائیر کوالٹی رپورٹ 2023کے مطابق ہوا میں آلودگی کی اوسط مقدار 2اعشاریہ 5مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہونی چاہئے مگر بہت ہی تشویش کی بات ہے کہ2023میں پاکستان میں ہوائی آلودگی کا معیار 73 اعشاریہ 7پی ایم کی خطرناک حد تک ریکارڈ کیا گیا، یہ شرح اوسط معیار سے کئی گنا زیادہ اور خطرناک ہے، سابق وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے آئی کو ایئر کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ہوائی آلودگی کا یہ معیار صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے، 2023 میں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کئی شہروں کو ہوائی آلودگی کا سامنا رہا۔
اہم خبریں سے مزید