• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایکسٹرنل فلوز آئی ایم ایف کے بغیر نہیں آسکتے، معاشی تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں پاکستان او رآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طےپانے پر ماہر معیشت ڈاکٹرخاقان نجیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس طرح کے ایکسٹرنل فلوز چاہئیں وہ آئی ایم ایف کہ بغیر نہیں آسکتے.

ماہرمعیشت خرم شہزادنے کہا کہ ایس بی اے تھااسٹینڈ بائی ایگریمنٹ قلیل مدتی ہوتا ہے چھ مہینے سے دو سال تک جاتا ہے اور یہ ای ایس ایف اسٹینڈرڈ فنڈ سہولت یہ تین سے پانچ سال کے بیچ میں رینج کرتی ہے چونکہ معیشت کی جو حالت ہوتی ہے یا اس کی جو ضرورت ہوتی ہے اس حساب س رفلیکٹ کردیں یہ بات نہیں ہے کہ پروگرام کی مدت کم کر دی گئی ہے یہ ایسے ہی استعمال ہوتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید