لیسٹر( پ ر)اے بیٹر کمیونٹی فار آل کینیڈا ،پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر زوم میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ کو ریورنڈ یوئیل بھٹی آرگنائزر اور بانی صدر اےبیٹر کمیونٹی فار کینیڈا نے ہوسٹ کیا اور معاونت سعادت حیات ،نعمان زکی، کیرل یوسف نے کی۔ اس موقع پر تابیتا نزیر گل نے کہاکہ میں آج بھی پاکستان کو بہت یاد کرتی ہوں،خواتین کو چاہئے کہ وہ مضبوطی کے ساتھ سچائی اور خداوند کو اپنی زندگی میں ہمیشہ قائم رکھیں تو تمام مشکلات ختم ہو جاتی ہیں۔ بھگت لال سنگھ نے کہاکہ ہندو مذہب میں بھی عورت کو بہت بڑا مقام حاصل ہے ،بھگوان نے عورت کو بہت شکتی دی ہے کیونکہ وہ دنیا کے نظام کو چلاتی ہے۔ پشپا کماری نے کہاکہ ہمیں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے قانون سازی کروانے کی ضرورت ہے اس کے لیے ہمیں اپنی نمائندہ خواتین کو اسمبلیوں میں بھیجنا ہوگا تاکہ وہ خواتین کی بہتر طریقے سے نمائندگی کر سکیں ۔اس موقع پر معروف شاعرہ وکٹوریہ پیٹرک کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی گئی۔وکٹوریہ پیٹرک نے کہا کہ جب عورت اپنا فرض نبھاتی ہےتو اس کے اثرات ہمیں معاشرے میں ملتے ہیں ۔ملی داس نے کہاکہ صرف ایک دن ہی عورت کا نہیں ہے بلکہ ہر دن عورت کاہے ہمیں سب کو مل جل کر عورت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ سنبل نورین نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر نکی ڈی پینا نے کہاکہ گھرانے کے سربراہ کو چاہیے کہ وہ عورت کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے اپنی بیوی کو بھی یہ احساس دلائے کہ وہ اپنے خاندان کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ڈاکٹر آر چ فرانیسکا گلازونے کہاکہ میں ویمن ڈے نہیں مناتی کیونکہ ہم خواتین پر باتیں تو بہت کرتے ہیں مگر سوچنے کی بات ہے کہ آج بھی خواتین کے ساتھ بڑے پیمانے پر بدسلوکی اور ریپ ہوتے ہیں۔ برق نسیم اور رضیہ نسیم نے خواتین کے حوالے سے گیت پیش کیا۔ روز مائیکل نے بھی خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے اسں دن پر مبارکباد پیش کی ۔فادر آگسٹین پیٹر اور نقیب الرحمن نے پروگرام کی معاونت کرتےہوئےدعا میں رہنمائی کی۔