• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد سلامتی کونسل میں مسترد، چین اور روس نے منافقانہ قرار دیکر ویٹو کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد کو مسترد کردیا گیا ،الشفا اسپتال پر حملے اور محاصرے کا پانچواں روز، میڈیکل کمپلیکس میں150فلسطینی شہید، بمباری میں مزید80جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق چین اور روس نے سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے اسے ویٹو کردیا ، الجزائر نے بھی امریکی قرارداد کی مخالفت کی اور اسے فلسطینیوں کے مصائب حل کرنے کیلئے ناکافی قرار دیا ،افریقی ملک گیانہ نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیا، امریکی قرارداد کے الفاظ یہ تھے " یہ قرارداد فوری جنگ بندی کی ضرورت کا تعین کرتی ہے" ، تاہم اس میں خاص طور پر جنگ بندی کا مطالبہ شامل نہیں تھا جیسا کہ سلامتی کونسل کی اکثریت چاہتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید