ممبئی (جنگ نیوز )بھارت نے ملک میں عام انتخابات سے قبل پیاز کی برآمد پا عائد پابندی میں غیر معینہ مدت کیلئے تو سیع کردی ہے ۔ بھارت میں انتخابات آئندہ مئی میں طے ہیں ۔ بی جے پی حکومت کا مقصد انتخابات سے قبل پیاز گراں قیمتوں پر قابو پانا ہے ۔ بھارت جو دنیا میں سبزیوں کا سب سے بڑا برآمد کنذہ ہے اس نے گزشتہ دسمبر میں پیاز کی برآمد پر پابندی لگائی تھی ۔ جو رواں سال مارچ میں ختم ہوجاتی لیکن اب اس میں غیر معینہ مدت کے لئے تو سیع کردی گئی ہے ۔