• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر بلیغ الرحمان کا فیس معافی اقدام کالج کے مروجہ قانون کے مطابق ہے، ذرائع گورنر ہاؤس

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا ایچی سن کالج میں احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کیلئے اقدام کالج کے مروجہ قانون کی شق (3) 5 کےمطابق ہے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق میڈیا پر نشر اطلاعات گورنر کے جاری کردہ فیصلے کے سیاق و سباق کے منافی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیصلےکا اطلاق ایسے تمام والدین پر ہوگا، جنہیں کسی مجبوری سے کچھہ عرصہ کےلیے دوسرے شہر منتقل ہونا پڑتا ہے۔

ذرائع گورنر ہاؤس پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ سازی کسی بھی طالب علم کے اسکول چھوڑنے کے بعد فیس نہ لینے کیلئے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کالج پرنسپل نے پچھلے سال ہی گورنر پنجاب کو نجی معاملات کے باعث یکم اگست 2024 سے استعفیٰ پیش کیا، جسے منظور کیا گیا۔

ذرائع گورنر ہاؤس پنجاب کے مطابق یکم اپریل2024ء سےکالج چھوڑنےکا فیصلہ پرنسپل کا اپنا فیصلہ ہے، پرنسپل کی طرف سے اسٹاف کو جاری خط میں ناشائستہ زبان اور غلط بیانی سے کام لیا گیا۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق ریکارڈ کےمطابق پرنسپل فروری 2024 سے تادیبی کاروائی کا سامنا کررہے ہیں، ایچی سن کالج کے معاملات بورڈ آف گورنرز کےتحت چلائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ادارہ ایک فرد واحد کی خواہشات کے تابع نہیں، نئے پرنسپل کی تعیناتی بذریعہ سرچ کمیٹی اکتوبر 2023 سے زیرعمل ہے۔

قومی خبریں سے مزید