• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، چوہدری محمد قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) چیئرمین میرپور انٹرنیشنل ائر پورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ اور کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم تجدید عہد ہے کہ جن اعلی مقاصد کیلئے پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ہم ان کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ ہماری قومی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس دن جو قرارداد منظور کی گئی تھی اسی نے قیام پاکستان کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کے اندر مودی حکومت نے جو ظلم و جبر کا ماحول بنا دیا ہے اور خود بھارت کے اندر انتہا پسند عناصر نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے، ان حالات و واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ ہماری اس وقت کی لیڈرشپ کی دوراندیش تھی جنہوں نے الگ مملکت کا مطالبہ کیا ورنہ آج اگر پاکستان کا خطہ نہ ہوتا تو پاکستان کے مسلمان بھی بھارت کے دیگر مسلمانوں کی طرح بدترین غلامی کی چکی میں پس رہے ہوتے، انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری صف اول کے قائدین بشمول سردار محمد ابراہیم خان اور چوہدری نور حسین نے قیام پاکستان سے قبل ہی ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا تھا ہم آج بھی اسی مشن پر کاربند ہیں کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

یورپ سے سے مزید