• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجرکاری مہم ،سول سیکرٹریٹ،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور محکمہ بہبود آباد میں پودے لگائے گئے

لاہور ( جنرل رپورٹر )موسم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور میجر جنرل شاہد نذیر نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سبزہ زارمیں پودا لگایا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنا یا جائے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے پودےلگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ محکمہ بہبود آبادی کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور میں پودا ا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔