• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی شرقی کے تھانوں کی مرمت کیلئے 15 کروڑ روپے مختص

کراچی(اسد ابن حسن) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شرقی نے اپنے زون کے تمام 42تھانوں کی مرمت اور تزئین وآرائش کیلئےخطیر رقم کے ٹینڈرز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ مد میں تمام 42 تھانوں کی مرمت کے لیے تقریبا 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 18 تھانوں میں سے فی تھانہ 45 لاکھ روپے اور 24 تھانوں کے لیے فی تھانہ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کاموں کی مدت تکمیل ایک ماہ مقرر کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید