• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین سے ہارٹ اٹیک میں اضافے کا تاثر درست نہیں، سی ای او ڈریپ

لاہور( این این آئی)پاکستان میں ہارٹ اٹیک میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا،بیماریوں سے اموات میں سے 55فیصد کی وجہ دل کا عارضہ ہے۔تازہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں بیماریوں سے ہونے والی اموات میں نصف سے زیادہ کی وجہ دل کا عارضہ ہے جبکہ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبید اللہ نے کورونا ویکسین سے ہارٹ اٹیک میں اضافے کا تاثر رد کر تے ہوئے کہا کہ کچھ بیماریاں خاموش قاتل کا کردار ادا کرتی ہیں، بلڈ پریشر اور شوگر ان میں سے ہیں۔ جگر اور گردے کے جو امراض ہیں وہ اس وقت ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں جب ہمارے اعضا 90فیصد اس سے متاثر ہو چکے ہوتے ہیں یہ تمام چیزیں مل کر ہارٹ اٹیک کی وجہ بنتی ہیں۔ پروفیسر پڑھاتے ہوئے گر گئے اس کو ہم کورونا ویکن سے لنک کر رہے ہیں تو یہ بات درست نہیں۔
ملک بھر سے سے مزید