• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی اتصالات گروپ کو مختلف سیکٹرز میں مزید سرمایہ کاری کی پیشکش

اسلام آباد( نیوز رپورٹر،نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ا تصالات گروپ (Etisalat Group) کے سی ای او حاتم داویدار (Hatem Dowidar) کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے ا تصالات گروپ کو پاکستانی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اماراتی کمپنیاں پاکستانی معیشت میں عرصہ دراز سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں،اماراتی کمپنیوں سمیت تمام بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید