گمبٹ (نامہ نگار) گمبٹ کے قریب گرین لائن ٹرین سے کوٹ لالو کا رہائشی عزادار نوجوان علی رضا ماچھی گر کر ہلاک ہوگیا۔ پوليس نے ضروری کارروائی کے لئے گمس اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ نوجوان علی رضا ماچھی روہڑی سے ماتم کرکے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ گمبٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب گرین لائن ٹرین سے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ۔