• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل میں پاکستانی سفیر صدر نشیں، اہم ذمہ داری کا دورانیہ ایک ماہ

اسلام آباد(فاروق اقدس)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی سفیرعاصم افتخار صدر نشیں،اہم ذمہ داری کا دورانیہ ایک ماہ ہے،اس منصب کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ان کے پاس یہ اختیار ہوگا بین الاقوامی امن و سلامتی کو فوری طور پرکوئی خطرہ لاحق ہو تو صدر ہنگامی اجلاس طلب کر سکتے ہیں،صدر کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگاکہ اجلاسوں کی کارروائی کو کنٹرول کرنے مقررین کو اظہار کے مواقع فراہم کرنے اور بحث کی سمت متعین کرنے کا حق استعمال کرسکتے ہیں،صدر نشیں پاکستان کے نمائندے عاصم افتخار کا استحقاق ہے کہ وہ اپنے ملک کے حوالےسے بھی متنازعہ امور کو زیر بحث لا سکتے ہیں جیسا کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بحث کا آغاز کیا،قوی امکان ہے کہ بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی پر جو بندش لگائی ہے اس حوالے سے پاکستان سندھ طاس معاہدے کو بھی اس پلیٹ فارم پر بحث کیلئے لا سکتا ہے۔اس وقت متعدد عالمی اداروں اور تنظیموں میں اہم ترین عہدے پاکستان کے پاس ہیں۔2025یکم جولائی کے آغاز سے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ضدارت کے منصب پر فائز ہے جہاں وہ طے شدہ روایت کے مطابق ایک ماہ تک صدارتی فرائض انجام دےگا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این سی ای)اقوام متحدہ کے چھ اداروں میں سے ایک ہے اس کی خصوصی اہمیت اسے اس حوالے سے اہم بناتی ہے کہ بنیادی طور پر یہ ادارہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے اور اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اسی حوالے سے بحیثیت صدر ایک ماہ کے دورانیے میں اسے بہت سے اختیارات حاصل ہونگے ،گو کہ صدارت کرنے والا ملک اکیلے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا تاہم سیاسی اور سفارتی طور پر کسی معاملے کو زیربحث ضرور لا سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید