• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید برہان مظفر وانی کی برسی پر سردار رحیم کا بیان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر اپنےبیان میں کہا ہے کہ بھارتی ظالم حکمرانوں اور فوجیوں نے بے دردی سے کشمیری مسلمانوں کو شہید کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حریت پسند رہنما شہید برہان مظفر وانی کے جسم سے ٹپکنے والے خون کے ہر قطرے سے یہ ہی صدا بلند ہوئی کہ کشمیر بنے گا پاکستان سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے کشمیر کو مکمل آزادی دی جائے اور عالمی طاقتیں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

ملک بھر سے سے مزید