• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس ٹی بندش، عمارت وزارت داخلہ کے سپرد کئے جانے کا قوی امکان

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی )کی عمارت کو وزارت داخلہ کے سپرد کرنے کا قوی امکان ہے جسے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )کے دفترکیلئے استعمال کیا جائے گا ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق رائٹ سائزنگ میں اس ادارے کی بندش کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ بھی اس دفتر کا دورہ کر چکے ہیں جس کے بعد یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ این سی سی آئی اے کیلئے پی سی ایس ٹی کی عمارت زیادہ موزوں جگہ ہے ،ذرائع کے مطابق عمارت کی حوالگی کے حوالے سے جلد ہی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

ملک بھر سے سے مزید