• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو غلام علی، گدھوں کی قدیمی منڈی لگ گئی ، قیمتی اور نایاب گدھے جمع

بدین (آئی این پی )ملک بھر سے قیمتی اور نایاب گدھے بدین میں جمع ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں گدھوں کی سالانہ قدیمی منڈی لگ گئی، جس میں پاکستان بھر سے نایاب اور قیمتی گدھے لائے گئے ہیں۔منڈی میں 20ہزار روپے سے 5لاکھ روپے تک کے گدھے اور خچر فروخت کے لیے موجود ہیں ۔گدھا منڈی میں سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور گلگت سے قیمتی گدھے اور خچر خرید و فروخت کے لئے لائے گئے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل سے لگنے والی اس گدھا منڈی کا شمار ایشیا کی بڑی سالانہ گدھا منڈی میں ہوتا ہے۔منڈی میں 20 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک کے گدھے اور خچر فروخت کے لیے موجود ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید