کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوائنٹ سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سید صلاح الدین احمد نے پاکستان سیکرٹریٹ صدر کراچی میں ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز آف پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا۔ جوائنٹ سیکرٹری نے کراچی میں بارڈر ہیلتھ سروسز کے کام اور مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کراچی میں بارڈر ہیلتھ سروسز کے زیر کنٹرول ترقیاتی کاموں اور صحت کی نئی سہولیات کے قیام اور کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔