• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلاحی تنظیم کے سربراہ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انچولی کے قریب فلاحی تنظیم کے سربراہ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2نوجوان زخمی ہوگئے،پولیس نے حادثہ کی وجہ بننے والی گاڑی کو قبضے میں لیکر تھانہ منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانہ کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 20انچولی سوسائٹی کے قریب ویگو گاڑی LH-0110 کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواردو جوان 19سالہ محمد ابراہیم اور سالہ عبدالحد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا ،واقعے کے بعد پولیس نے حادثہ میں ملوث ویگو LH-0110 اور مضروب نوجوانوں کی موٹر سائیکل KGE-0255 کو قبضے میں لے لیا،پولیس کے مطابق ویگو LH-0110 فلاحی تنظیم JDC کے سربراہ ظفر عباس کے نام پر رجسٹر ہے جو کہ ڈرائیور عرب رضا چلارہا تھا،زخمی نوجوانوں کے اہل خانہ سمن آباد پولیس سے رابطے مین ہیں جو فی الحال مقدمہ کا اندراج کروانے سے قاصر ہیں، جنہوں نے بیان دیا کہ ابھی بچوں کے علاج معالجہ میں مصروف ہیں بعد میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید