• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی چارج کی عارضی تقرریاں ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ/حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن نمبر 1494-IR-I/2025کے تحت انکم ٹیکس سروس (آئی آر ایس) کے دو آی آر کمشنروں کو اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ یہ تقرریاں کمشنر انکم ٹیکس ھارون مسعود (BS-20) کی 2جولائی 2025 سے 18جولائی 2025تک رخصت کے دوران کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ولایت خان (BS-19)، جو اس وقت کمشنر-آئی آر (آپریشنز) سٹی زون، ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی میں خدمات انجام دے رہے ہیں، کو کمشنر-آئی آر (ریفنڈز)، ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اسی طرح علی محمد (BS-19)، جو اس وقت کمشنر-آئی آر (آئی پی/ٹی ایف ڈی/ایچ آر ایم)، ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے طور پر تعینات ہیں، کو کمشنر-آئی آر (کینٹ زون)، ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایف بی آر کے سیکریٹری مینجمنٹ/ایچ آر ایم-I وقاص احمد لنگاہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری حکم نامے کے تحت کیا گیا، جس کی نقول چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، تمام ممبران ایف بی آر، چیف کمشنر راولپنڈی، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر)، اور دیگر متعلقہ دفاتر کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید