کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کو گراں قدر خدمات کے عوض تعریفی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ تمام کے ڈی اے افسران و ملازمین ادارہ کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل کا بخوبی استعمال کرتے ہوئے کردار ادا کریں اور ادارہ کو مالی طور پر مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہے کہ نئے ذرائع آمدن تلاش کئے جائیں۔ آخر میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئر عبد الصمد جمالانی دیگر افسران میں محب اللہ جعفری،جنید احمد صدیقی، اسلم خان، طارق جلیل، جاوید انصاری، عباس علی خان، عامر قریشی، عمید الظفر، خرم مجیب، آفتاب، شعیب، خالد نعیم، اسامہ اور انس کو تعریفی اسناد پیش کیں۔اس موقع پر چیف انجینئر عبد الصمد جملانی نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے الطاف گوہر میمن کا افسران کو تعریفی اسناد دینے پر شکریہ ادا کیا۔