کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ دورہ ایران پر تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر گفتگو کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حماس چیف اسماعیل ہنیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ میں فلسطینیوں نے نا قابل یقین مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت سے اسرائیل فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔