کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ماسٹر پیس ڈرامہ سیریل ”خئی“ کی سنسنی خیزی سے بھر پور آخری قسط بدھ کو پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی جس کا ناظرین کو بے تابی سے انتظار ہے۔ ثقلین عباس کے قلم سے تحریر کردہ یہ دلچسپ کہانی اپنے سنگین انجام کی جانب بڑھتے ہوئے اَب کس کی زندگی کو دینے والی ہے فریب؟۔ روایت سے ہٹ کر ایک دلچسپ موضوع کے ساتھ تخلیق پانے والی ڈرامہ سیریل نے تسلسل کے ساتھ ریٹنگ چارٹ پر اپنی برتری کو قائم رکھا ہے اور گذشتہ نشر ہونے والے سیکنڈ لاسٹ ایپیسوڈ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ کیا اس کا کریڈٹ سید وجاہت حسین کی ہدایات میں ڈرامہ سیریل کی اسٹار کاسٹ میں شامل فیصل قریشی، درفشاں سلیم اور خالد بٹ جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کی پرفارمنس کو جاتا ہے۔