• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پمپس، ٹمبر مارکیٹس، سبزی، پھل کولڈ اسٹوریج پر پراپرٹی ٹیکس کے ریٹ جاری

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد چیف آفس نے پٹرول پمپس ، ٹمبر مارکیٹس ، سبزی ، پھل کولڈ اسٹوریج پر پراپرٹی ٹیکس کے ریٹ جاری کردیے وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ ہسپتالوں ، ہوٹلوں ، فیض آباد تا روات ایکسپریس ہائی وے کی کمرشل پراپرٹیز پر ٹیکس میں اضافہ،نجی تعلیمی اداروں ، پبلک یونیورسٹیز ، آٹو موبائل ورکشاپس ، رہائشی سیکٹروں کے مراکز پر فی مربع گز، فٹ پر ٹیکس دینا ہو گا بنی گالہ ، شہزاد ٹاؤن ، ڈی 12 ، ای11،12، ماڈل ویلجز ، پارک انکلیو، بھارہ کہو کی پراپرٹیز پر ٹیکس کی شرح کا اعلان کردیا نوٹیفکیشن نمبر MCI-1(1)- Notification -4/2024جو جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ ایکٹ2015کے جدول 10سیکشن 88 سب سیکشن5اسلام آباد کیپٹل ٹیر یٹری میں پراپرٹی ٹیکس پر نظرثانی کی منظوری دیدی ہے جو میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے گزشتہ نوٹیفکیشن مجریہ 17 دسمبر 2018اور اس کے ایس آر او کے تسلسل میں ہے ۔جمعرات کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ہنگامی اجلاس اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی پٹیشن دائر کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ اس نوٹیفکیشن میں رہائشی پراپرٹیز جو کہ اسلام آباد کے رہائشی سیکٹروں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیلئے مجوزہ پراپرٹی ٹیکس کی شرحیں شامل ہیں۔ اسلام آباد جی سیریز ، آئی نائن سے آئی ٹین کے رہائشی سیکٹروں اور سیکٹر جی فائیو سیکٹر جی سکس ، سیکٹر جی سیون ، سیکٹر جی ایٹ ، سیکٹر جی نائن، سیکٹر جی ٹین ، سیکٹر جی الیون ، سیکٹر جی ٹویلو وغیرہ کے کمرشل علاقہ جات جن کو مرکز کہا جاتا ہے اس کے علاوہ سید پور ویلیج اور اس کے کمرشل ایریاز، آئی اینڈ ٹی سینٹر اسلام آباد ، کلاس تھری کے شاپنگ سینٹر اور غیر رہائشی پراپرٹیز جو کمرشل ایریاز کے باہر ہیں اس کیلئے پراپرٹیز ٹیکس کی شرحیں تجویز کر دی گئی ہیں۔ ان ایریاز میں رہائشی اپارٹمنٹس کے پلاٹ ایریا پر15روپے فی مربع گز اور کوورڈ ایریاز کے فی مربع فٹ پر 18روپے کے حساب سے پراپرٹی ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ مرکز آئی الیون سے آئی سولہ میں آئی اینڈ ٹی سینٹر ۔ کلاس تھری شاپنگ سینٹرز ، اور نان ریذیڈنشل پراپرٹی جو کمرشل ایریاز کے باہر ہوں ان پر پراپرٹی ٹیکس پلاٹ ایریاز کی صورت میں 9 روپے فی مربع گز اور کوورڈ ایریاز کی صورت میں 14 روپے فی مربع فٹ تجویز کیا گیا ہے۔ رہائشی اپارٹمنٹس کے پلاٹ ایریا 12روپے فی مربع گز اور کوورڈ ایریا پر فی مربع فٹ 15روپے پراپرٹی ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں پلاٹ ایریا کے لحاظ سے 12 روپے فی مربع گز اور کوورڈایریاز کے حساب سے 22 روپے فی مربع فٹ پراپرٹی ٹیکس وصول ہوا کرے گا۔ ہوٹلز اور موٹلز کے پلاٹ ایریا پر10ہزار مربع گز تک پلاٹ ایریا کا 24روپے فی مربع گز اور کوورڈ ایریا کی صورت میں36روپے فی مربع فٹ پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ جس ہوٹل ،موٹلز کے پلاٹ کا ایریا 10ہزار مربع گز سے اوپر ہو گا اس کا پلاٹ ایریا کی صورت میں 30روپے فی مربع گز اور کوورڈ ایریا کے حساب سے 44روپے فی مربع فٹ پراپرٹی ٹیکس لیا جائیگا۔ انڈسٹریل ، ٹمبر مارکیٹ ، فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹ ، کولڈ سٹوریج پر پراپرٹی ٹیکس پلاٹ ایریا کے لحاظ سے 7روپے فی مربع گز اور کوورڈ ایریا پر 12روپے فی مربع فٹ ٹیکس عائد ہو گا۔ گورنمنٹ ، سیمی گورنمنٹ انسٹی ٹیوشنل پراپرٹی بشمول پبلک اینڈ پرائیویٹ کارپوریشن ، کونسل ، کلب وغیرہ پر پراپرٹی ٹیکس پلاٹ ایریا کی صورت میں 8روپے فی مربع گز اور کوورڈ ایریا کے حساب سے 14روپے فی مربع فٹ پراپرٹی ٹیکس لگے گا۔
اہم خبریں سے مزید