• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی عہدوں پر تقرری، سرکاری افسران پر مشتمل کمیٹی قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گریڈ 19اور گریڈ 20کی انتظامی اسامیوں ڈائریکٹر اسکولز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تقرری کے سلسلے میں چار رکنی تلاش کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ گریڈ 17کے لیے بھی علیحدہ تلاشکمیٹی بنادی گئی ہے تمام کمیٹیوں کے اراکین کا تعلق سندھ حکومت کے محکمہ اسکول ایجوکیشن سے ہے، جب کہ غیر جانبداری اور میرٹ برقرار رکھنے کے لیئے نجی شعبہ سے کسی کو نہیں لیا گیا ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ تمام ڈائریکٹرز ڈی اوز اور گریڈ 17اور گریڈ 18کے افسر نوابشاہ سے تربیت کرنے اور ٹیسٹ دینے کے بعد ہی تعینات کیئے جاتے ہیں۔ گریڈ19اور گریڈ 20کی تلاش کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر تعلیم سندھ تلاش کمیٹی کے چئیرمین ہونگے، جب کہ اراکین میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، آر ایس یو کے چیف پروگرام آفیسر اور ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم اسکولز رکن ہونگے۔دریں اثناء سکھر، لاڑکانہ ،حیدرآباد میرپور خاص ،کراچی، نوابشاہ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈی ای اوز کی تعیناتیوں کیلئے انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے لاڑکانہ کے یکم اپریل حیدرآباد اور میرپورخاص دو اپریل اور کراچی اور نوابشاہ کے انٹرویوز3اپریل کو ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید