• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی، نئے وی سی کو ایک ماہ ہوگیا، بہتری نہیں آسکی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کو ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی اردو یونیورسٹی کی انتظامی صورتحال میںبہتری نہیں آسکی ہے اور نہ ہی ایڈھاک ازم کا خاتمہ کیا جاسکا ہے۔ سابق دور کے متنازع فیصلے ختم کرنا تو دور کی بات ہے نئے متنازع فیصلے انتظامیہ کے لیے مسئلہ بن گئے ہیں۔ جامعہ اردو کے انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس نے سابق دور سے تعینات قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پریس ریلیز بھی جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ26مارچ 2024کو قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق کی جانب سے جاری ہونے والے خطوط میں سینیٹ کے50ویں اجلاس سے من گھڑت فیصلہ منسوب کرتے ہوئے 6 سال بعد 8اور 9ستمبر2023کو منعقدہ سیکشن بورڈ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس سلیکشن بورڈ سے تقرر کئے گئے گئے اساتذہ کے تقرر ناموں کو منسوخ کر دیا ہے۔ جبکہ سینیٹ کے15اراکین میں سے 8اراکین سینٹ نے تحریری اس طرح کا کوئی طور پر شیخ الجامعہ کو آگاہ کیا تھا کہ" سینیٹ میں اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اس سلسلے میں سینٹ کی ریکارڈنگ حاصل کی جاسکتی ہے۔ انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس شیخ الجامعہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ سینٹ سے غلط فیصلہ منسوب کرتے ہوئے 8اور 9ستمبر کے سلیکشن بورڈ سے سینیٹ سے غلط فیصلہ منسوب کرتے ہوئے تقریری کو منسوخ کرنے کے خط کو فوری واپس لیا جائے اور سینیٹ کے منٹس میں رد و بدل کر کے سینیٹ سے غلط فیصلے منسوب کرنے اور شیخ الجامعہ کو گمراہ کرنے پر قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق سے باز پرس کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید