• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 67 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں اضافے سےمارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا،کے ایس ای100انڈیکس میں594 پوائنٹس کا اضافہ، تاریخ میں پہلی بار 67 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور ہو گئی،60.22 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 83 ارب 23 کروڑ 14 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 18.75فیصد بڑھ گیا،تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کی معیشت بارے واضح پالیسی اور آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے ،جمعرات کو بھی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے آٹو، بینکنگ، کیمیکلز، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں خریداری سے مارکیٹ میں دن بھر تیزی کا رحجان غالب رہا اور ایک موقع پر 100انڈیکس میں699 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 594.34 پوائنٹس کے اضافے سے66547.79 پوائنٹس سے بڑھ کر 67147.12 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔

اہم خبریں سے مزید