• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، عطاء اللّٰہ تارڑ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مس زوئی ویئر نے مسلم لیگ (ن) کو حکومت کی تشکیل اور عطاءاللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید