• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی اقتصادی شرح نمو کم ہو کر ایک فیصد پر آگئی

اسلام آباد (تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال 2023-24کی دوسری سہ ماہی میں اقتصادی شرح نمو کم ہو کر ایک فیصد پر آگئی جو پہلی سہ ماہی میں 2.50 فیصد تھی ، زراعت کی شرح نمو 5.02فیصد ، صنعتی شعبےکی منفی 0.84فیصد جبکہ خدمات کےشعبے کی شرح نمو 0.01 فیصد رہی ، پہلی سہ ماہی میں مجموعی جی ڈی پی کی شرح 2.50فیصد تھی ، قومی اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے تخمینوں کی منظوری دیدی ، قومی اکاؤنٹس کمیٹی کا 108واں اجلاس وزارت منصوبہ بندی میں ہوا ، کمیٹی کےمطابق اہم فصلوں کپاس ، چاول ، مکئی اور گندم کی شرح نمو 6.7، کاٹن جیننگ کی شرح نمو 53.6فیصد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ برس اہم فصلوں کی شرح نمو 8.12فیصد تھی ، صنعت میں گیس کی پیداوار میں منفی 5.04فیصد کمی ، ماربل کی گروتھ میں منفی 40.13فیصد اور لائم سٹون کی پیداوار میں منفی 20فیصد کمی کے باعث کان کنی کے شعبے کی شرح نمو منفی 4.17فیصد ریکارڈ کی گئی ، بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں مثبت گروتھ رہی اور 0.35 فیصد کی شرح نمو ہوئی ، تعمیراتی شعبے کی شرح نمو میں بڑی کمی ہوئی اور شرح نمو 17.59فیصد رہی اسکی وجہ سیمنٹ کی پیداوار میں منفی 8.7فیصد کمی ، لوہے اور سٹیل کی پیداور میں منفی 2.5فیصد کمی ہے۔
اہم خبریں سے مزید