• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خوردونوش قیمتوں میں اضافہ، عدالت کا حکام کو کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کے دوران مہنگائی اور مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے کے خلاف دائر رٹ پر محکمہ خوراک ،صوبائی حکومت اور حلال فوڈ اتھارٹی کو کارروائیاں جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ 3 اپریل کو پراگریس رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ صاحبزادہ اسد اللہ نے اس موقع پر ریمارکس یئے کہ کس طرح ایک بڑے سٹور زمیں الگ کاؤنٹر صرف اس لئے بنائے گئے ہیں جب وہاں پر افسران چھاپے مارے تو انہیں بتایا جائے کہ یہاں پر سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاء فروخت ہورہی ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ قیمتوں میں یکسانیت لائیں بے شک جو لوگ بڑی جگہوں پر خریدتے ہیں وہ خریدیں لیکن ان بڑے سٹوروں میں متوسط طبقے کے لئے بھی ریلیف ہونی چاہیے جبکہ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ لوگ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں رپورٹ سے یہی لگتا ہے کہ فرق بہت آیا ہے ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول ہو دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپیشل سیکرٹری ہوم نے عدالت کو بتایا کہ نئے ایس او پیز تیار کئے گئے ہیں جس کے تحت محکمہ خوراک کے لئے جدید مشینری اور قوانین میں ترامیم کی تجاویز بھی دی گئیں ہیں تاکہ ایسے عوامل کے خلاف کارروائی کی جا سکے جس پر جسٹس اعجاز انور نے انہیں ہدایت کی کہ آپ لوگ اپنی کاروائیاں جاری رکھیں قیمتوں میں کمی نظر آرہی ہے اور رپورٹ بھی کافی بہتر ہے اسی طرح اپنا کام جاری رکھیں بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی اور ان سے رپورٹ طلب کرلیا۔
پشاور سے مزید