• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں کاروباری مواقع پر ویبینار

برسلز (حافظ اُنیب راشد ) برسلز میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام ’’پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں کاروباری مواقع‘‘ کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد ہوا جس میں بلجیم اور لکسمبرگ میں موجود اس حوالے سے تعاون اور پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری تلاش کرنے کی خواہشمند کمپنیوں کی ایک خاطر خواہ تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر یورپی یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے شرکاء کا استقبال کیا اور پاکستان کے متحرک ٹیکسٹائل سیکٹر کا جامع جائزہ پیش کیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شرکاء کو پاکستانی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور پاکستان میں غیر ملکی فرموں کیلئے دستیاب تجارت اور سرمایہ کاری کے متعدد مواقعوں کی موجودگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت، پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے سرمایہ کاری کیلئے آنے والے افراد اور کمپنیوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مکمل طورپر پُرعزم ہے۔ علاوہ ازیں سفارت خانہ پاکستان برسلز میں تعینات تجارت اور سرمایہ کاری کے اتاشی بلال خان کی طرف سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے منظر نامے پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی جب کہ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) کے سی ای او شیخ اقبال نے شرکاء کے ساتھ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی صلاحیت کے بارے میں قابل قدر اشتراک کیا ۔ اس موقع پر ویبینار کے شرکاء کی جانب سے بین الاقوامی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنےکیلئے سفارت خانے کی اس کوشش کو بہت سراہا گیا اور اس کی خوب تعریف کی گئی۔

یورپ سے سے مزید