• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا گردشی قرضہ بڑھ کر 5.7 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا

کراچی (این این آئی)پاکستان کا گردشی قرضہ بڑھ کر 5.7 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے جو کہ جی ڈی پی کا 5.4 فیصد ہے

آئی ایم ایف کی جانب سے 3 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ کے جائزے کے دوران مقرر کردہ 4 فیصد کی حد کو عبور کر گیا ہے۔پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2.703 جبکہ گیس سیکٹر کا 3.022 ٹریلین روپے ہے۔ 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اضافے اورآئی پی پیزکے ساتھ مہنگے معاہدوں کی وجہ سے اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبے گردشی قرضے میں سب سے زیادہ شراکت دار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید