• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سفیر کی سرگرمیاں کوئی اپ ڈیٹ نہیں‘ امریکی ترجمان

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردی سے متعلق دنیا سے کئے گئے وعدے پورے کریں اور افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہ بننے دی جائیں‘ پاکستان میں امریکی سفیر کی سرگرمیوں کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رہتے ہیں ‘واشنگٹن افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید