برسلز( حافظ اُنیب راشد ) سفارت خانہ پاکستان برسلز کے زیر اہتمام ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سفارت خانے کی جانب سے یورپین یونین، بلجیم اورلکسمبرگ میں سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے کھلی کچہری کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور رمضان کے باعث یوم پاکستان میں شرکت نہ کر نے والوں کو اس دن کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے شرکاء کے ساتھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ دورہ برسلز کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ کمیونٹی کی شمولیت کو ترجیح دینے کیلئے پُرعزم ہے۔ شرکاء نے سفارت خانے کی جانب سے کھلی کچہری کے عمل کو مسلسل جاری رکھنے پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔