لندن ( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے مطابق محبان پاکستان کی ایڈہاک کمیٹی اورمحبان پاکستان کی پوری تنظیم کوتحلیل کردیا گیامتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ، رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں آباد جو کارکنان بھی تحریکی اصولوں اورنظم وضبط کےمطابق تحریک کا کام کرناچاہتے ہیں وہ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کے قائد نے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔