• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اضلاع کے نام کی تبدیلی شہریوں کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جی ڈی اے کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی کے اضلاع کے فقط نام تبدیل کر کے حکومت سندھ نے شہریوں کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق کیا ہے۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی والوں کو نام نہی پینے کا صاف پانی، مرمت شدہ سڑکیں، ا سٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سے تحفظ ، پولیس گردی سے بے خوفی، تعلیم، صحت عامہ، سستی روٹی اور اشیائے ضروریات چائیں جو حکمران دینے سے قاصر ہیں- سردار عبدالرحیم نے کہا کہ موجودہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی ناکام ابتدا گزشتہ 16 ماہ کی پی ڈی ایم حکومت اور پیپلز پارٹی کی بی ٹیم عبوری حکومت کا تسلسل ہے۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں گیس کی بندش اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے سے موجودہ حکومت کی ناکامی پر مُہر ثبت ہوگئی ہے- سردار عبدالرحیم نے حکومت کو الیکشن کے دوران کئے گئے وعدے کی یاد دہانی کراتے ہوے کہا کہ پاکستان خصوسی طور پر سندھ کے عوام 300 یونٹ مفت بجلی کا شدت کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔ 
ملک بھر سے سے مزید