• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے چین کو مصنوعی ذہانت چپس پر برآمدی پابندیاں اپڈیٹ کردیں

کراچی (نیوز ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ نے جمعہ کے روز ان قواعد پر نظر ثانی کی جن کا مقصد چین کے لیے امریکی مصنوعی ذہانت (اے آئی) چپس اور چپ سازی کے اوزار تک رسائی مشکل بنانا ہے۔ یہ قومی سلامتی کے خدشات پر بیجنگ کی چپ سازی کی صنعت کو محدود کرنےکی کوشش کا حصہ ہے۔ اکتوبر میں جاری کیے گئے قوانین نویڈیا این وی ڈی اے ڈاٹ او اور دیگر کی جانب سے ڈیزائن کردہ مزید جدید اے آئی چپس کی چین کو ترسیل روکنے کی کوشش ہے جیسا کہ واشنگٹن نے بیجنگ پر ان خدشات پر کریک ڈاؤن کیا کہ اس کے ٹیک سیکٹر کو ترقی دینے سے چین کی فوج کو بڑھاوا دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ 166 صفحات پر مشتمل نئے قواعد جمعرات سے نافذ العمل ہوں گے۔ وہ واضح کرتے ہیں کہ چین کو چپ کی ترسیل پر پابندیاں ان لیپ ٹاپس پر بھی لاگو ہوتی ہیں جن میں یہ چپس ہوں۔ ایکسپورٹ کنٹرولز کی نگرانی کرنے والے محکمہ تجارت نے کہا کہ ان کا چین کو ٹیکنالوجی کی ترسیل پر اپنی پابندیوں کو اپ ڈیٹ کرنا جاری رکھنے کا ارادہ ہے کیونکہ وہ اقدامات کو تقویت دینے اور بہتر بنانے کی کوشش میں ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید