• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، پاکستان ڈیفالٹ کرچکا، فوری نہیں ڈیڑھ 2 سال بعد عوام کو ریلیف ملے گا، خواجہ آصف

لاہور(جنگ نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا ٹیکس صرف تنخواہ دار دیتے ہیں،پاکستان ڈیفالٹ کرچکا،فوری نہیں ڈیڑھ 2 سال بعد عوام کو ریلیفملے گا،جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تقریباً 26سو ارب روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ ٹیکس دینے کے بجائے عدالت چلے جاتے ہیں، بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا صرف تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دیتا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا، آنے والے ڈیڑھ دو سال میں معیشت بحال ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس کے اربوں روپے کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، ان میں سے آدھے ہی ریکور ہوجائیں تو ہماری آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید