• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو دہشت گرد حملے، ایران نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا

تہران (جنگ نیوز ) ایران نے ماسکو کے قریب پر ہجوم کنسرٹ ہال پر ہلاکت خیز دہشت گردحملے سے قبل ہی روس کو خبردار کردیا تھا ۔ فراہم کردہ معلومات میں قطعی تفصیلات نہیں تھیں۔ جو اسے کرمان حملے میں ملوث ملزمان سے حاصل ہوئیں ۔ امریکی انٹیلی جنس نے بھی روس کو افغانستان میں قائم داعش خراساں کے ممکنہ دہشت گرد حملے سے روس کو پیشگی خبردار کردیا تھا ۔ 20سال کے عرصہ میں گزشتہ 22مارچ کو کنسرٹ ہال پر حملہ جس میں 140سے زائد افراد ہلاک ہوئے سب سے بڑی ہلاکت انگیز کارروائی تھی ۔ داعش نے خود بھی اس کی ذمہ داری قبول کی ۔ لیکن روس نے انٹیلی جنس ذرائع سے سفارتی رپورٹوں پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ امریکی رپورٹس پر روس کا عدم اعتماد تو سمجھ میں آتا ہے لیکن اتحادی ایران کی جانب ایسی ہی رپورٹس پر توجہ نہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے جس سے روسی سیکورٹی سروسیز کے موثر ہونے پر سوالات اٹھنے ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید