پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 869 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 756 پر بند ہوا ۔
100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 67 ہزار 873 رہی۔
بازارِ حصص میں آج 36 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11.9 ارب روپے میں طے ہوا۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے سے بڑھ کر 9452 ارب روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 66 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریک ڈالر 7 پیسے ہی مہنگا ہو سکا۔
انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 91 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے کا تھا۔