کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے عام انتخابات کے پیش نظر اپنے پانچ نکاتی منشور کا اعلان کرتے ہوئے حکومت میں آنے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے طرز کا پروگرام شروع کرنے سمیت ذات، پات کی مردم شماری کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق کانگریس نے 5اپریل کو ’نیائے پتر‘ یعنی انصاف نامہ کے نام سے 5 نکاتی منشور کا اعلان کردیا۔ پارٹی نے اپنے منشور میں پانچ نیائے شامل کئے ہیں، جو حصہ داری نیائے، یووا نیائے، ناری نیائے، کسان نیائے اور شرمک یعنی مزدور نیائے ہیں۔ پارٹی کے مینی فیسٹو کے مطابق کانگریس حکومت میں آنے کے بعد خواتین کی معاشی بہتری کیلئے انکم سپورٹ پروگرام شروع کرے گی۔