• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

حکومتِ پاکستان رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کرنا چاہتی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر میڈیا نے نئے پروگرام پر بات چیت کی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں معاشی نمو کے لئے ڈالر ہونا ضروری ہے۔ ڈالر ہوں تو باقی دنیا سے چیزیں خرید کر پاکستان لائیں اسے خرچ کریں۔ معاشی نمو بڑھ جائیں گی۔ 

ڈالر ختم ۔۔۔ نمو ختم ۔۔۔۔ پہنچو آئی ایم ایف کی مدد کو ۔۔۔۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر ایکسپورٹس بڑھانے کو اس مسئلے کا حل بتایا ہے۔

ایکسپورٹس بڑھانے کے لئے ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ماحول فراہم کرنے کے لئے کوئی آن آف سوئچ تو ہے نہیں یہ کام مشاورت سے کئے گئے صحیح فیصلوں کا ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ چاول کی ایک بمپر فصل سے رواں سال میں معاشی نمو بہتر ہوئی ہے اور ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کا انتظامی ڈھانچہ فعال ہو تو بہت ممکن ہے کہ باقی شعبے بھی چاول کی سی کارکردگی دکھائیں۔

اس لئے عام خیال ہے کہ حکومت کا اصل امتحان آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کو حاصل کرنے کے بعد شروع ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید