• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردین خان کی 14 سال بعد اسکرین پر واپسی

اداکار فردین خان ـــ فائل فوٹو
 اداکار فردین خان ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار فردین خان 14 سال بعد اسکرین پر دوبارہ اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فردین خان ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی اداکار کی اسکرین پر واپسی کی خبر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’نیٹ فلکس انڈیا‘نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شیئر کرکے دی ہے۔

اس پوسٹر کے مطابق فردین خان ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ولی محمد کا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں آزادی سے پہلے  1940ء کے دور میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکا دہی کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

فردین خان کے علاوہ اس ویب سیریز کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کو 1 مئی سے نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ فردین خان کو آخری بار اسکرین پر فلم’دولہا مل گیا‘میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید