• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں کتنے فیصد پاکستانیوں کا وزن کم ہوا؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

نصف سے زیادہ پاکستانیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران اپنا وزن کم کیا ہے۔

گیلپ پاکستان کے 18 سے 25 مارچ کے درمیان منعقد ہونے والے سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اس سروے کے مطابق 56 فیصد پاکستانیوں کا وزن رمضان المبارک میں روزے رکھنےکی وجہ سے مثبت طور پر کم ہوا ہے، 35 فیصد کے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑا، 7 فیصد افراد نے روزے کے باوجود وزن بڑھنے کی شکایت کی جبکہ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ 

گیلپ پاکستان سروے کے مطابق وزن میں کمی کی اطلاع 30 سے ​​50 سال کی عمر کے لوگوں نے سب سے زیادہ دی جس سے یہ تناسب 58 فیصد بنتا ہے۔ 

اس سروے میں شامل 53 فیصد سے زیادہ 30 سال سے کم عمر جبکہ 52 فیصد 50 سال سے زائد افراد کا وزن کم ہوا۔

خاص رپورٹ سے مزید