• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال نو کی آمد، وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کا حکم

Latest News
لاہور.........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سال نو کی آمد کے پیش نظر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

وزیر اعلی ٰ پنجاب نے لاہور میں امن عامہ کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، قانون کی عملداری کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے، امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پولیس جانفشانی سے کام کرے۔

حالیہ دورہ برطانیہ پر ایک بریفنگ سیشن میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام نے سماجی شعبوں میں جاری حکومت پنجاب کے اصلاحاتی پروگرام کو بےحد سراہا ہے۔ لاہور میں جلد ہی پاک برطانیہ بزنس اور ٹریڈ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
تازہ ترین
تازہ ترین