• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے گرمی کی شدت میں کمی، لوگوں نے سکون کا سانس لیا

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں ابر رحمت برسنے لگا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔ آسمان پر بادل چھائے رہے اور ہوائیں چلتی رہیں۔ سندھ کے مختلف شہروں کی طرح گزشتہ روز سکھر، روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ، کندھرا، سنگرار، علی واہن، بچل شاہ میانی، اروڑ، باگڑجی، تماچانی سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں بھی تیز و ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں مذکورہ علاقوں میں پڑنے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مذکورہ علاقوں کو گرمی کی لہر نے کئی دن سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا تاہم بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہنے اور سورج کی تپش میں کمی کے باعث گرمی کی شدت دم توڑ گئی۔ سورج کی تمازت اور گرمی کی شدت کم ہونے پر عوام نے سکون کا سانس لیا۔ آخری سطو رلکھے جانے تک موسم ابر آلود تھا۔

سندھ بھر سے سے مزید