• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن: طوفانی ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب

پڈعیدن (رپورٹ غلام حیدر آکاش) پڈعیدن سمیت ضلع نوشہروفیروز کے مختلف شہروں اور گردو نواح میں آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی پڈعیدن ،نوشہروفیروز، کنڈیارو ہالانی،ٹھاروشاہ ، بھریاروڈ میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی،بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے موسم خوشگوار ہوگیا ہے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکے تیز آندھی کے باعث سائن بورڈز اور سولر پلیٹیں اڑ گئیں، گندم اور بھوسہ بھی طوفان کی نظر ہوگیا، کاشتکاروں کو لاکھوں کا نقصان کا خدشہ ہے۔کاشتکاروں کا کہنا ہے تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادبارش سے کھیتوں میں پڑی گندم کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید